Sunday, 22 June 2014

فرد اور سماجی وحدت


فطرت نے ہر جاندار کو جینے کا اولین ایک ہی مقصد دیا ہے وہ ہے اپنی حیات کا دفاع. باقی تمام مقاصد ثانوی ہیں. لیکن یہ بات بڑی اہم ترین ہے کہ انسان اپنی زندگی کا دفاع سماجی قوت کے بغیر نہیں کرسکتا. اس لیئے زندہ رہنے کے لیئے سماجی قوت خود ایک اولین ضرورت ہے.
فرد کی اپنی ذات یا خودی سماجی وحدت کا ایک آٹوٹ انگ ہے. اس لیئے اپنی خودی یا ذات کی تلاش ہوائوں یا خلاوُں میں نہیں. بلکہ اسی سماج میں رہے کر سماجی شعور کے زریعے ہی کی جا سکتی ہے. فرد سماجی وحدت کو سمجھے بغیر اپنی ذات کے بھیت نہیں کھول سکتا. اور نا ہی اپنی ذات سے خود شناسی حاصل کرسکتا ہے. اس لیئے اپنی ذات کی تکمیل کے لیئے سماجی وحدت سے نتھی ہونا ضرورت ہے.
میرے دوست وجاہت علی عرف عدم وجود( گمراہ صوفی) کے نام


تحریر... شکیل احمد

No comments:

Post a Comment